بھارت نےاپنے طلباء کوپاکستان میں تعلیم سےروک دیا،دفترخارجہ کی مذمت

پاکستان نے بھارت کے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن اور کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف سے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے حوالے سے جاری مشترکہ عوامی نوٹس کی شدید مذمت کی ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یونیورسٹی گرانٹس کمیشن آف انڈیا نے طلباء کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، طلباء کو بھارت نے خبردار کیاہے کہ پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کی صورت میں انہیں ملازمت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق نوٹس کا لہجہ نہ صرف طلباء کے لیے خطرہ ہے بلکہ ظالمانہ آمریت کا بھی اظہار کرتا ہے، یہ افسوسناک ہے کہ پاکستان کے ساتھ اپنے لاعلاج جنون کی وجہ سے بھارتی حکومت طلباء کو اپنی پسند کی معیاری تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کے لیےمجبور کررہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ “پبلک نوٹس” کا لہجہ نہ صرف طلباء کے لیے خطرہ ہے بلکہ ظالمانہ آمریت کا بھی اظہار کرتا ہے۔ نوٹس کے مندرجات نے پاکستان کے خلاف بی جے پی آر ایس ایس اتحاد کی گہری نظریاتی دشمنی کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ یہ افسوسناک ہے کہ بھارتی حکومت طلباء کوپسند کی معیاری تعلیم سے روک رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے ملک میں ہائپر نیشنلزم کو ہوا دینے کے لیے ایسی حرکتیں کی ہیں۔

پاکستان نے اس پبلک نوٹس کے حوالے سے بھارتی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے اس کھلم کھلا امتیازی اور ناقابل بیان اقدام کے جواب میں مناسب اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں