ہیٹی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ کی موت اسپتال لے جانے کے بعد ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ مصروف سڑک پر گر کر تباہ ہوا، جس کے بعد شہریوں کا ہجوم جمع ہو گیا۔
https://twitter.com/FSXAviation3/status/1516915162263220224?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1516915162263220224%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F385673%2F
ہیٹی کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ جہاز نے پورٹ-او-پرنس ہوائی اڈے سے دوپہر 3 بج کر 44 منٹ پر اڑان بھری، جبکہ 15 منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور اس نے 4 بجے الرٹ جاری کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سڑک کے درمیان طیارے کا ٹوٹا ہوا ملبہ دکھا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ حادثے کے متاثرین کی لاشیں بھی دکھائی دے رہی تھیں۔ تاہم کسی نے اس کی تصدیق نہیں کی۔