جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے گھر کے باہر احتجاج کرنے والوں کی ویڈیو جاری کردی

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے لندن میں اپنے گھر کے باہر احتجاج کرنے والوں کی ویڈیو جاری کردی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہزاروں مظاہرین کی ویڈیو ہے جو کل میری 88 سالہ بوڑھی والدہ کے گھر کے باہر گھنٹوں احتجاج کرتے رہے۔

جمائما نے بتایا کہ مظاہرین کی جانب سے شدید دھمکیاں دی گئیں، احتجاج میں شامل ایک آدمی نے دھمکی دی کہ ’اگر جمائما اور اس کے بچے یہاں نہیں آتے تو ہم اس کے بیڈروم میں داخل ہو جائیں گے۔

‘ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے میٹرو پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ سب قانونی ہے؟.

خیال رہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ آج کل پاکستان میں خوب سرخیوں میں ہیں جس کی وجہ لندن میں اُن کے گھر کے بعد احتجاج کا ہونا ہے ۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے کیے جا رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے 90 کی دہائی کا لاہور ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیے کا سامنا کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں