پاکستان کو اہم ساتھی کی نظر سے دیکھتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 75برس سے اہم تعلقات ہیں، امریکا پاکستان کو اہم شراکت دار اور اہم ساتھی کی نظر سے دیکھتا ہے، افغانستان کو مزید مضبوظ اور پرامن بنانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ محفوظ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کیلئے امریکا پاکستان کو اہم شراکت دار اور اہم ساتھی کی نظر سے دیکھتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان پر پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، خصوصاً ایسے افغانستان کلئےت جو اپنے شہریوں بشمول اقلیتوں، خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق کی عزت کرے۔

نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 75 برس سے پاکستان کے ساتھ ہمارا تعلق اہم رہا ہے، پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر کام کرنے کے متمنی ہیں، مل کر کام کرنے سے پاکستان اور خطے میں امن و خوشحالی ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں