چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل کی طرح پاکستان جونیئر لیگ شروع کرنے کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) رمیز راجہ نے پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کی طرح جونیئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ ( پی جے ایل) کا پہلا ایڈیشن اکتوبر 2022 میں ہوگا ، پی سی بی نے دلچسپی رکھنے کیلئے ٹائٹل کی سپانسر شپ ، لائیو سٹریمنگ ، اور ٹیم فرنچائزز کے حقوق کیلئے بولی لگانے کی دعوت دیدی ہے ۔

رمیز راجہ نے ٹورنامنٹ کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” پی جے ایل جیسے اقدامات کا مقصد کرکٹرز کیلئے مزید مواقع پیدا کرنا ، ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنا اور انہیں عالمی معیار کا کھلاری بنا کر ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان موجود فرق کو ختم کرنا ہے ۔ایک نوجوان کو صحیح ماحول کے ساتھ ایک باصلاحیت کھلاڑی کی شکل میں ڈھالا جا سکتاہے ۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پی جے ایل کا تصور پی ایس ایل سے ملتا جلتا ہے جہاں شہر کی ٹیمیں ڈرافٹ سسٹم کے ذریعے دنیا بھر سے نوجوان کرکٹرز کو چنیں گی۔ پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ پی جے ایل نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں میں مزید نکھار اور اضافہ لائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں