پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔
100 انڈیکس 117 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 601 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 300 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 36 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 757 ارب روپے ہے۔