لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کے آئندہ 12 ماہ کا کرکٹ کلینڈر جاری کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق مئی 2022 سے مئی 2023 تک 5 مینز اور 5 ویمن غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی جبکہ قومی مینز کرکٹ ٹیم 7 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل 7 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم 2 ٹیسٹ سری لنکا، 3 انگلینڈ اور 2 نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جائیں گے۔
Pakistan announce busy 12 months for national sides
Read details here ➡️ https://t.co/7Ca75VSU8H pic.twitter.com/U42UrQxb2T
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) April 15, 2022
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل 12 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے اور یہ میچز ویسٹ انڈیز، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈزکے خلاف کھیلے جائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ایشیا کپ اور آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی شرکت کرے گی۔ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 7 ، ویسٹ انڈیز 3 اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ ٹیم اپریل 2023 میں دورہ پاکستان میں 5 ون ڈےانٹرنیشنل سمیت 5 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے گی۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سیزن میں 8 انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی۔