پاکستان کے دورہ پر آنے والی آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے.
پولیس کے مطابق آسٹریلین ٹیم کو دورہ پاکستان کے وقت دھمکی دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے . ملزم نے آسٹریلین وزارت داخلہ کے نمبر پر کال کر کے دھمکی دی تھی .
اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے آسٹریلین ٹیم کو لاہور میں دہشتگرد حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی.
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق ملزم کو موبائل فون نمبر اور کام ڈیٹا سے ٹریس کرکے گرفتار کیا، ملزم نے آسٹریلین وزارت داخلہ کے نمبر پر دھمکیاں دینے کا اعتراف کر لیا ہے.
واضع رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ غلام محمد میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے.