کوریا کا مرکزی انچن انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2021 کے اختتامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا کا دوسرا مصروف ترین کارگو ایئرپورٹ بن گیا ہے.
جبکہ گزشتہ برس یہ ائیرپورٹ دنیا میں تیسرے نمبر پر تھا۔ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل (ACI) کے مطابق انچن ائیرپورٹ نے 3.23 ملین ٹن بین الاقوامی کارگو کو سنبھالا جو 2020 کے مقابلے میں 18.6 فیصد زیادہ رہا۔
“چیک لیپ کوک” جزیرے پر واقع ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے گزشتہ سال 4.98 ملین ٹن کارگو پروسیسنگ کرکے اپنا ٹاپ مقام برقرار رکھا جو گزشتہ سال سے 12.8 فیصد زیادہ ہے۔شنگھائی کا پوڈونگ بین الاقوامی ائیر پورٹ مذکورہ مدت کے دوران ایک درجہ گر کر تیسرے نمبر پر آگیا ہے اور اس کے بعد تائیوان کا تائی پے بین الاقوامی ائیرپورٹ اور جاپان کا ناریتا بین الاقوامی ائیرپورٹ ہے۔