نیویارک میں دنیا کی سب سے پتلی فلک بوس عمارت مکمل ہو گئی ہے.
اس فلک بوس عمارت کی اونچائی سے چوڑائی کا تناسب 24:1 جبکہ لمبائی 1428 فٹ (435-میٹر) ہے. اسے دنیا کی سب سے پتلی سپر ٹال فلک بوس عمارت تصور کیا جا رہا ہے.
اس عمارت کا ڈیزائن نیویارک کے ‘شاپ آرکیٹیکٹس’ نے تیار کیا ہے. یہ خوبصورت عمارت مین ہیٹن، نیویارک میں 111 ویسٹ اور 57 ویں سٹریٹ پر واقع ہے. جہاں سے نیویارک سٹی اور خصوصاً سنٹرل پارک کا دیدہ زیب منظر نظروں کو خوب بھاتا ہے.