کورونا وائرس سے 24 گھنٹے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، 238 نئے مریض رپورٹ

کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ نو تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 472 ہوگئی۔

این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 238 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 332، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 291، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 238، بلوچستان میں 35 ہزار 480، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 718، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 119 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 294 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں