امریکا میں نئے پاکستانی سفیر کی امریکی افواج اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے ملاقات

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر مسعود خان کی امریکی افواج اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے ملاقات ہوئی۔

نئے پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی اہلکاروں کے ساتھ ملاقات نیشنل وار کالج میں ہوئی، ملاقات میں پاکستانی سفیر نے پاک امریکا تعلقات پر بریفنگ دی۔

پاکستانی سفیر کی امریکی حکام سے ملاقات میں پاک امریکا عسکری تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اس حوالے سے مسعود خان کا کہنا ہے کہ امریکی مسلح افواج اور نیشنل وار کالج کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے گروپ سے ملاقات خوشگوار رہی۔

یاد رہے کہ مسعود خان نے اسد مجید خان کی جگہ حال ہی میں امریکا میں پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں