آذربایجان کے نائٹ کلب میں دھماکا، ایک شخص ہلاک

آذربایجان کے دارالحکومت باکو میں نائٹ کلب میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور31 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے کلب میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

آذربایجان کے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا، جس کی تحقیقات کی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں