پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے آنے والے نئے البم حُسن کا پہلا ٹریک ریلیز کر دیا۔
انہوں نے البم کا آغاز صوفیانہ کلام مولا سے کیا ہے جو سننے والوں پر سحر طاری کر دیتا ہے۔
گلوکار نے البم کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔
علی ظفر کا کہنا ہے کہ ہم سب اپنے سفر سے گزرتے ہیں اور زندگی کو منفرد انداز میں دیکھتے ہیں، یہ البم اس خاص سفر کی عکاسی کرتی ہے جس سے میں بطور فنکار گزرا ہوں۔
ویڈیو شاہی قلعے کے شیش محل میں عکس بند کی گئی ہے۔ یہ
موسیقی گلوکار علی ظفر نے خود ترتیب دی ہے جبکہ کلام کامل حیدرآبادی نے لکھا ہے۔
واضح رہے کہ علی ظفر تقریباً 11 سال بعد اپنا البم ‘حسن’ ریلیز کر رہے ہیں جبکہ آخری البم جھوم 2011 میں ریلیز کیا تھا۔