ملک میں‌کورونا وائرس سےمزید ایک شخص جاں بحق،208 نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ روزکورونا سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد30ہزار 360ہو گئی ۔370 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق اس وقت ملک میں 39ہزار 185کورونا کے مریض ہیں جن میں سے 370مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔کورونا کے اب تک 15لاکھ25ہزار 181مریض سامنے آئے جن میں سے 14لاکھ 85ہزار 996افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

اعدادو شمار کے مطابق سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ سے 5لاکھ 75ہزار473سامنے آئے جبکہ پنجاب سے 5لاکھ 5ہزار 87مریض سامنے آئے۔

گزشتہ روز 29ہزار 176کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 208افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.79فیصدر رہی۔واضح رہے کہ حکومت نے ملک بھر سے کورونا کی پابندیاں ختم کر دی ہیں صرف مکمل ویکسینیشن کی شرط سفر کیلئے قائم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں