پاکستان: مزید 180 کورونا مریض، 4 اموات رپورٹ

پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 47 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 61 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 4 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید صرف 180 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 189 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 359 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 973 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 690 زیرِ علاج مریضوں میں سے 403 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 85 ہزار 924 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 29 ہزار 315 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 75 لاکھ 1 ہزار 885 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 75 ہزار 331 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 97 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 5 ہزار 54 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 557 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 62 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 321 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 75 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 23 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 269 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 474 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 708 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں