وزیر اعظم کو دھمکی آمیز خط پر پاکستان نے امریکا کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، تاہم امریکہ نے پاکستان کی جانب سے عائد الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں نا مداخلت کررہے ہیں نا ہی کسی قسم کی کوئی دھمکی دی ہے، ترجمان امریکی دفتر خارجہ نیڈ پرائس نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی مداخلت سے متعلق کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان میں آئینی عمل، قانون کی بالادستی کا احترام کرتے ہیں، پاکستان نے جو الزامات لگائے ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب امریکہ پر عائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، امریکہ نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر کوئی خط جاری نہیں کیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئینی عمل کا احترام کرتے ہیں۔
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے انکشاف میں کہا کہ امریکا کی جانب سے آنے والے خط میں اُس ملک نے دھمکی کی وجہ سے صرف یہ بتائی کہ روس جانے کا فیصلہ عمران خان نے اکیلے کیا، حالانکہ اس فیصلے میں ہماری ساری عسکری قیادت، فارن آفس کی پوری مشاورت شامل تھی، ہمارے سفیر نے انہیں بتایا کہ یہ دورہ سب کی مشاورت سے ہوا ہے۔
لیکن اس جانب سے کہا گیا کہ نہیں یہ صرف عمران خان کی وجہ سے گئے ہیں، جب تک عمران خان ہے ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہوسکتے۔