فیفا کانگریس کی اکثریت نے شرائط مکمل ہونے پر پاکستان فٹبال کی معطلی ختم کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔
پاکستان کی پابندی ختم کرنے کے حق میں 195 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفتر کا کنٹرول نارملائزیشن کمیٹی کو واپس مل چکا ہے جبکہ پی ایف ایف اکاؤنٹس کا باضابطہ کنٹرول ملنا باقی ہے، اکاؤنٹس اور دفاتر کی حوالگی کا عمل مکمل ہوتے ہی پاکستان کی معطلی ختم ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ فیفا نے گزشتہ سال پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف )دفاتر اور اکاؤنٹس پر قبضے کے بعد پاکستان کو معطل کردیا تھا