افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کی بندش کے معاملے پر عالمی بینک نے افغانستان میں 600 ملین ڈالر مالیت کے 4 منصوبوں پر کام روک دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی بینک نے کہا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کے ہائی اسکول جانے پر پابندی پر گہری تشویش ہے۔
عالمی بینک نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کے جائزے کے بعد منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔
ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں روکے گئے 4 منصوبوں کی بحالی کب تک ہوسکے گی، فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
خیال رہے کہ افغانستان میں گزشتہ ہفتے طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھولے جانے کے چند ہی گھنٹے بعد پھر سے بند کردیے گئے تھے۔