آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 88 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 314 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 225 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اوپنر بیٹر امام الحق کی سنچری بھی رائیگاں گئی جب کہ بابراعظم اور امام کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹر بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے، ٹریوس ہیڈ 101 اور مک ڈرموٹ نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور زاہد محمود نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے جمعرات کو کھیلا جائے گا۔