یوکرین روس کے مذاکرات کار ترکی میں آج امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کولیبا کا کہنا ہے کہ استنبول مذاکرات میں یوکرین میں انسانی بحران کم کرنے پر توجہ دی جائے گی،اگر روس سنجیدہ، ٹھوس بات چیت ، متوازن انتظامات کے لیے تیار ہے تو معاملات آگے بڑھیں گے،اور اگر روس ایجنڈے پر ڈٹا رہا تو مذاکرات ناکام ہوجائیں گے۔
یوکرینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین لوگوں، زمین اور خودمختاری کی تجارت نہیں کرتا، یوکرین کا موقف ٹھوس ہے۔
دوسری جانب روس نےیوکرین کی غیرجانبدارانہ حیثیت، ڈونباس، کرائمیا کو یوکرین کا حصہ قرار نہ دینے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔