پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں ویلنگ کرتے ہوئے 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ون ویلنگ سے ہلاکت کا دوسرا واقعہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں ایک اور نوجوان ون ویلنگ کے شوق میں ابدی نیند سوگیا۔
ادھر کوٹ عبدالمالک میں موٹرسائیکل سوار نوجوان تیز رفتاری کے باعث جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد تینوں نوجوانوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔