لمپی اسکن ڈیزیز گائے اور بیلوں کے بعد بھینسوں میں بھی پھیلنے لگی، محکمہ لائیو اسٹاک سندھ نے تصدیق کردی۔
لمپی اسکن ڈیزیز کی بیماری سندھ کی گائے بیلوں کے بعد بھینسوں میں بھی پھیل گئی ہے، محکمہ لائیو اسٹاک نے بیماری بھینسوں میں پھیلنے کی تصدیق کردی۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں بھینسوں کے لمپی اسکن کیسز سامنے آگئے ہيں۔ محکمہ لائیو اسٹاک نے بھی لمپی اسکن ڈیزیز کے بھینسوں میں پھیلنے کی تصدیق کردی ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے اشتہار میں بھی بیماری کے بھینسوں میں پھیلنے کا ذکر موجود ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق لمپی اسکن ڈیزیز کے باعث ڈھائی سو سے زائد جانور ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد متاثر ہوئے۔ حکام کے مطابق 13 ہزار سے زائد جانور صحتیاب ہوچکے ہیں.