انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 181.73 سے بڑھ کر 181.78 روپے پر بند ہوا ہے۔