لاہور ٹیسٹ، آسٹریلیا کو جیت کیلئے ایک وکٹ درکار

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے فیصلہ کن دن کا کھیل جاری ہے اور قومی ٹیم کے سر پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں

میزبان ٹیم نے کھانے کے وقفے کے بعد مزید 3 وکٹ گنوا دیئے، امام الحق 70، فواد عالم 11 اور رضوان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم 55 ، ساجد خان 21 اور حسن علی 13رنز بنا سکے۔

میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک قومی ٹیم نے 9 وکٹ کے نقصان پر 234 رنز اسکور کرلیے ہیں اور اسے ٹیسٹ جیتنے کیلئے مزید 125 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی آج دوسری وکٹ اظہر علی کی گری وہ 17 رنز بنا کر نیتن لائن کی بال پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

آسٹریلیا نے پہلے سیشن کے ابتدائی 15 منٹ میں ہی پہلی کامیابی حاصل کرلی، عبداللّٰہ شفیق 27 رنز بنا کر کپتان پیٹ کمنز کی بال پر کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پاکستان کی دوسری اننگز میں اوپنر امام الحق نے زمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کرلی ہے۔

لاہور ٹیسٹ کے چوتھے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کو جیت کے لئے پاکستان کی 10 وکٹیں درکار تھیں جبکہ پاکستان کو فتح کیلئے مزید 278 رنز بنانے تھے۔

گزشتہ روز آسٹریلیا نے چوتھے دن 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، عثمان خواجہ 104 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یوں پاکستان کو جیت کے لئے 351 رنز کا ہدف ملا تھا اور ان کے اختتام تک قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے73 رنز بنالئے تھے، امام الحق 42 اور عبداللّٰہ شفیق 27 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں