قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر محمد رضوان نے اسٹیڈیم میں آپریشن کے لیے مالی امداد کی درخواست کرنے والے بچے سے رابطہ کرلیا۔
محمد رضوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے اور شاہد آفریدی نے اس بچے سے رابطہ کرلیا ہے، لالہ کا شکریہ کہ اس کا خیال رکھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہد آفریدی آپ لاکھوں کی امید ہیں۔
Lala @SAfridiOfficial and I spoke about this child. Thank you Lala for taking care of him. You are hope for millions. #Respect #Hope https://t.co/UTFE9DT8pk
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) March 24, 2022
یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ایک مداح نے شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے اپنے بیٹے کا آپریشن کروانے کی اپیل کی تھی۔
کم سن بچے اور اُس کے والد کے ہاتھ میں پلے کارڈ موجود تھا جس پر لکھا تھا کہ ’خدارا! شاہد آفریدی اور محمد رضوان میرے بیٹے کا آپریشن کروا دیں۔‘