ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد

ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں معززین نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا،معزز مہمان نے خطے میں بحری استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں