براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے نوازشریف معافی مانگ لی

اسلام آباد: براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔

براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نواز شریف پر لگائے گئے الزامات سے دستبردار ہوگئے اور انہوں نے نوازشریف سے معافی مانگ لی۔

خفیہ اثاثوں کا پتہ لگانےوالےادارےبراڈ شیٹ کےسربراہ کاوےموسوی نےانکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کرپٹ نہیں،ان پرلگائےگئےالزامات پرمعافی مانگتا ہوں۔

کاوے موسوی نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف کارروائیوں کا حصہ بننے پر شرمسار ہوں، کرپشن تحقیقات میں نوازشریف یا ان کے خاندان پر کرپشن کا ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔

براڈ شیٹ کےسربراہ کاوے موسوی نے مزید بتایا کہ 21سالہ تجربےکی بناء پرکہہ سکتا ہوں کہ نوازشریف پر الزامات لگانے والے جھوٹے ہیں،نیب کی نیت کچھ اور تھی،ہر موڑ پر تحقیقات کو سبوتاژ کیا گیا۔

کاوے موسوی نے یہ بھی کہا کہ یہ تسلیم کرنے میں حرج نہیں کہ دوسروں کی طرح ہم نے بھی نیب سےدھوکہ کھایا۔

براڈشیٹ کےسربراہ نے کہا کہ سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کے ساتھ کئی ملاقاتیں ہوئیں،وزیراعظم ، وزیرشپنگ اینڈپورٹس علی زیدی کےذریعےمجھ سےرابطےمیں تھے لیکن عمران خان کی حکومت کو کرپشن کی تحقیقات میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

سربراہ براڈشیٹ کاوے موسوی نے مزید کہا کہ میں نےواضح کیاکہ بغیرثبوت کےمیں کسی پرالزام نہیں لگاتا تاہم نوازشریف منظم اسکینڈلز کا شکاربنے اور اب حقائق بدلنےپرمیرے خیالات بھی تبدیل ہوئے۔

کاوے موسوی کا کہنا تھاکہ حکومت پاکستان سے30ملین ڈالروصول کئےتھے،قانونی کارروائی پر مجموعی طور پر65 ملین پاؤنڈ کے اخراجات اٹھے، پرویز مشرف دورمیں براڈشیٹ کوسیاست دانوں کی خفیہ دولت ڈھونڈنےکاٹاسک دياتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں