اہلیہ کی سالگرہ پر وسیم اکرم کا خوبصورت پیغام

سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا اکرم کو ہر دن کو جینے کے قابل بنانے کی وجہ قرار دیا ہے۔

ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے شنیرا کی 40 ویں سالگرہ پر ان کی تصویر کے ہمراہ ایک خوبصورت پیغام بھی دیا۔

وسیم اکرم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ واقعی ایک خوبصورت انسان بن کر ابھری ہیں اور مجھے آپ کے بطور میری زندگی کا حصہ ہونے سے محبت ہے۔

سابق کپتان نے شنیرا کو اپنے ساتھی کے طور پر دیکھنے پرخوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ میرے ہر دن کو جینے کے قابل بناتی ہیں ۔

وسیم اکرم نے مزید لکھا کہ آپ نے جو کچھ میرے، میرے بچوں اور پاکستان کے لیے کیا اس پر میں آپ کا شکر گزار ہوں ۔

خیال رہے کہ لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے دوسری شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں