اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، سیاسی صورتحال کے سبب کاروباری حجم کم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔ کاروباری حجم سیاسی صورتحال کے سبب کم رہا۔

پاکستان اسٹاک کا بینچ مارک 100 انڈیکس آج 200 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 230 پر بند ہوا ہے۔

کاروبار کی بندش سے قبل انڈیکس 357 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 12 کروڑ 49 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 310 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں