افغان طالبان نے ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر پر امارات اسلامیہ افغانستان کا سفید رنگ کا پرچم لہرانے کا حکم جاری کردیا۔
سرکاری حکم نامے میں کہا گیا کہ افغانستان کے تین رنگوں والے پرچم کی جگہ امارات اسلامیہ افغانستان کا پرچم لہرایا جائے۔
یاد رہے کہ طالبان کے افغانستان میں مکمل کنٹرول کے تقریباْ 6 ماہ بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اس سے قبل افغان طالبان نے کہا تھا کہ ٹی وی پروگراموں کے پس منظر میں میوزک کے بجائے میوزک کے بغیر ترانے استعمال کیے جائیں اور پروگرام پیش کرنے والوں کو مغربی لباس کے بجائے افغانی لباس پہننا چاہیے۔