کراچی: تابش محمودسنجینٹا پاکستان لمٹیڈ کے ہیڈ آف ڈیجیٹل سروسز اینڈ بزنس ڈیویلپمنٹ مقرر کردئیے گئے ہیں۔سنجینٹا پاکستان (Syngenta) زرعی ادویات اور معلومات فراہم کرنے والی صف اوّل کی کمپنی ہے، جو ملک بھر میں فصلوں کے تحفظ کے لیے پروڈکٹس اور بیج فراہم کرتی ہے۔تابش محمودسنجینٹا پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں 21مارچ،2022ء سے سنبھالیں گے۔تابش محمود کی تقرری کا اعلان ذیشان بیگ کی حال ہی میں بطور کنٹری جنرل منیجر تقرری کے بعد ہوا ہے جو جنوری 2022ء سے سینجنٹا پاکستان کے موجودہ کاروبار کو ترقی دینے کے ساتھ ڈیجیٹل ایجنڈے کو بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔
اپنے نئے کردار میں تابش کاروبار کے لیے ڈیجیٹل روڈ میپ کی راہنمائی کریں گے، جس میں نئے کاروباری مواقع کی نشاندہی کرنے کے علاوہ ڈیجیٹل اور تیکنکی جدت، ڈیجیٹل ایکوسسٹم سے تعلق رکھنے والے معاملات اورنجی-سرکاری شراکت متعارف کرانا شامل ہیں۔اس کے علاوہ، تابش سنجینٹا پاکستان کے لیے ڈیجیٹل آپریٹنگ سسٹم (OS) کی تشکیل اوراسے مضبوط بنانے کے لیے بھی کام کریں گے۔
تابش کی تقرری کے بارے میں کنٹری جنرل منیجر، ذیشان بیگ نے کہا:”سنجینٹا پاکستان، ملک میں زرعی آلات، کھاد، بیج اور فصلوں کے تحفظ کے لیے پروڈکٹس فراہم کرنے والا ممتاز ادارہ ہے اور سرگرمی سے ڈیجیٹائزیشن کے لیے کام کر رہا ہے۔اپنے 14برسوں پرپھیلے ہوئے متنوع تیکنکی اور تجارتی تجربے کے ساتھ تابش کمپنی میں مضبوط لیڈرشپ اور زرعی ٹیکنالوجی میں مہارت لے کر آئیں گے۔لہٰذا، تابش ہمارے ڈیجیٹل ایجنڈے کی راہنمائی میں اہم ثابت ہوں گے جو کسانوں کو اس قابل بنائے گا کہ وہ زیادہ موثر اور پائیدار ترقی کرسکیں اور اپنا روزگار بہتر بنانے کے علاوہ خوراک کے تحفظ میں بھی شریک ہو سکیں۔
سنجینٹا میں شمولیت سے پہلے، تابش محمودنے پاکستان میں سب سے بڑے زرعی ٹیکنالوجی کے ادارے ”باخبر کسان(Bakhabar)“ کی قیادت کی ہے جہاں تابش اور اْن کی ٹیم نے حقیقی معنوں میں انتہائی حیرت انگیزاور ڈیٹا کی بنیاد پر کام کرنے والے پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی جو لاکھوں ایسے کسانوں کی زندگی کو بااختیار بنا نے اور اْن میں تبدیلیاں لا نے میں مصروف تھا جو پہلے یا تو غلط تصورات پر مشتمل طریقے استعمال کر رہے تھے یا بالکل بے خبر تھے۔ باخبر کسان میں قیام کے دوران اْن کی مختصر سی ٹیم100 سے زائد زرعی ٹیکنالوجی کے ماہرین میں تبدیل ہو گئی جسے زراعت، ڈیٹا اور ٹیکنالوجی میں عالمی تجربے کی بنیاد پر پروان چڑھایا گیا تھا۔
باخبر کسان ایک طاقتورپلیٹ فارم ہے جوکاشتکاروں کو پہلے سے تحریر کردہ مشوروں کے علاوہ سمعی وبصری مشوروں کے ذریعے ”فاصلاتی فارم مینجمنٹ“ کے قابل بناتا ہے۔تابش نے ناصرف موسم،فصلوں، مویشیوں اور فاصلاتی پرسینسنگ کے لیے آپریشن سینٹرزقائم کرنے میں مدد کی بلکہ سب سے بڑے اومنی -چینل پر مبنی پلیٹ فارم قائم کیا جو زرعی ویلیو چین میں کسی بھی اسٹیک ہولڈر کو بات چیت اور لین دین کے قابل بناتا ہے۔
باخبر کسان میں شمولیت سے پہلے تابش ہواوے مشرق وسطیٰ، ایچ پی ایشیا پیسفک، پاکستان ٹیلی کمیونیکشن (پی ٹی سی ایل) اور ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ متعدد بڑے آئی سی ٹی پروجیکٹس پر کام کر چکے تھے۔تابش محمودرائل ہولووے، یونیورسٹی آف لندن سے انٹرنیشنل مینجمنٹ (فنانس)میں ایم بی اے اور ٹیلی کام انجینئرنگ میں بیچلرز کی ڈگری رکھتے ہیں۔
سنجینٹا پاکستان میں اپنی تقرری کے بارے میں تابش محمود نے کہا:”پاکستان میں زراعت کی وسیع مارکیٹ رکاوٹوں سے بھری پڑی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہی وقت ہے کہ ہم جدید تیکنکی سولوشنز استعمال کرتے ہوئے زرعی ایکو سسٹم میں انقلاب برپا کریں۔مجھے پورا یقین ہے کہ سنجینٹا جیسا ادارہ اپنے”نیا سویرا“ پروگرام کے ذریعے پورے ملک میں اپنے فٹ پرنٹ کے ساتھ، حقیقی معنوں میں لاکھوں کسانوں کی زندگی میں تبدیلی لا سکتا ہے اورپاکستان کے زرعی ایکو سسٹم میں انقلاب برپاکرسکتا ہے۔ میں اب اس شاندار ادارے کے ویژن کے ساتھ وابستہ ہوں اور میں اپنے ذاتی اہداف کو اپنے لوگوں کی خوشحالی کے لیے ازسر نو ترتیب دوں گا۔“