کراچی میں‌یوم آزادی پر بچے کی باجا کھانے کے بعد کی وڈیو وائرل

کراچی: گزشتہ روز ملک بھر میں جہاں جشن آزادی کا دن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا ، یوم آزادی پر بجاتے ہوئے باجا ہی بچے کے حلق میں پھنس گیا، اس بچے کو ہسپتال کی ٹیبل پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بچے کے پاس کھڑا شخص بچے سے پوچھ رہا ہے کہ اس نے کیا کھایا ہے جس کے جواب میں بچے نے بتایا کہ اس نے باجا کھا لیا ہے اور اب سانس لینے میں بھی باجے کی آواز آ رہی ہے۔باجا کھانے کی وجہ سے متعلق بچے نے بتایا کہ باجا بجاتے ہوئے اندر حلق میں چلاگیا تھا۔
دوسری جانب ویڈیو میں موجود خواتین کی آوازوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ویڈیو ہسپتال میں بنائی گئی ہے جہاں خواتین کہہ رہی ہیں کہ ڈاکٹر نے جلدی کا کہا ہے۔


بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے جس پر ایک طرف کچھ صارفین بچے کے لیے پریشان ہو رہے ہیں تو وہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بچہ جھوٹی ایکٹنگ کر رہا ہے اور یہ ویڈیو بھی فیک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں