لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے سری لنکا نہیں جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین رمیز راجا اور سی ای او فیصل حسنین اجلاس میں آن لائن شریک ہوں گے جبکہ مصروفیات کے باعث پی سی بی کے عہدیداران نے کولمبو نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس کل کولمبو میں شیڈولڈ ہے، اجلاس میں بجٹ ، ڈویلپمنٹ اور ایشیا کپ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ کے اگلے 2 ایڈیشن کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کے سپرد کی گئی جس کی توثیق ایشین کرکٹ کونسل نے بھی کی ہے۔
سال 2022 میں سری لنکا اور اس کے اگلے برس پاکستان ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔
ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن رواں سال سری لنکا میں ہوگا جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ہوگا جبکہ 2023 میں ایونٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا اور پاکستان کی میزبانی میں ففٹی اوورز کرکٹ ہوگی۔