کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ویب سائٹ میں تکنیکی خرابی ہوگئی ہے جبکہ اس دوران بھی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا عمل جاری ہے۔
ترجمان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ جاری ہے مگر ویب سائٹ تکنیکی وجوہات کی بنا پر کام نہیں کررہی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو ٹھیک کرنے کا کام جاری ہے جبکہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی ہے۔
تیزی کے باعث 100 انڈیکس 44 ہزار کی حد عبور کرگیا ہے مارکیٹ 186 پوائنٹس کے اضافے سے44 ہزار 161 پرٹریڈ ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز مارکیٹ 255 پوائنٹس کے اضافے سے 43,975 پر بند ہوئی تھی۔