ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 514 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Statistics 17 Mar 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 38,595
Positive Cases: 514
Positivity %: 1.33%
Deaths :2
Patients on Critical Care: 546— NFRCC (@NFRCCofficial) March 17, 2022
ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 634 ہوگئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 319 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 38 ہزار 595 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.33 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 868 ، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار433 ، پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار142 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار887 ، بلوچستان میں 35 ہزار 453، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 200 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 651 ہوگئی ہے۔