کراچی کے ساحل پر پھنسے ہینگ ٹونگ جہاز کو نکالنے کے لیے آپریشن آج پھر معطل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آج لوہےکا 8 ٹن بھاری تار جہاز تک لانےکی کوشش کی گئی تاہم ناکامی پر ہینگ ٹونگ کو نکالنےکا آپریشن 20 اگست تک ملتوی کردیا گیا ۔
خیال رہےکہ کراچی کے ساحل سی ویو پر 21 جولائی کو کارگو بحری جہاز پھنس گیا تھا جس پر کئی کنٹینر لدے ہوئے ہیں۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی) کے ترجمان کے مطابق جہاز کا انجن کمزور ہونےکی وجہ سے جہاز اونچی لہروں کے باعث ساحل پر آگیا۔
جہاز کےکپتان کے مطابق جہاز کا ایک اینکر 20 جولائی کو ٹوٹا، جہاز کو فوری برتھ دینےکی درخواست کی کیونکہ ایک اینکر کے ساتھ جہاز سنبھالنا مشکل تھا لیکن برتھ نہیں دی گئی۔
کپتان نے بتایا کہ بحری جہاز کا دوسرا اینکر 20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب رات 1 بج کر 15 منٹ پر ٹوٹا، بحیثیت کیپٹن ایک بج کر 20 منٹ پر ایمرجنسی کال کی، ایمرجنسی کال پورٹ قاسم اور منوڑہ بھی سن رہا تھا لیکن کے پی ٹی کنٹرول نے کوئی مدد نہ کی، کے پی ٹی کنٹرول نے افسران کے میٹنگ میں ہونے کا بتایا۔
کے پی ٹی حکام کا کہنا ہےکہ جہاز سمندرکی جانب سرک رہا ہے اور جہاز کوکامیابی سے نکالنےکی امید زیادہ ہے۔