کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 506 رنز کا ہدف ملا ہے۔
کھیل کے چوتھے روز پہلے سیشن میں آدھے گھنٹے بیٹنگ کے بعد آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز97 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیرکردی۔ ڈیوڈ وارنر نے 7 رنز بنائے،لبوشنگے 44 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
عثمان خواجہ 44 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.
🔥 🔥 || 🔥 🔥 #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/1qsXL8fPRy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 15, 2022
Australia declare. Pakistan need 506 runs to win. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/2YD79uNKl5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 15, 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 148 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تاہم آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو فالو آن کروانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنائے تھے،آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کر دی تھی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں جب بیٹنگ شروع کی تو عبداللہ شفیق 13 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 20 رنز پر لائن کی گیند پر کمنزکے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی نے 14 رنز اسکور کئے۔ ان کی وکٹ اسٹارک نے لی۔
فواد عالم صفر پر اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈیبلو ہوئے۔ محمد رضوان 6 رنز پر کمنز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف صرف 4 رنز اسکور کرسکے اور گرین کی گیند پر ایل بی ڈیبلو ہوئے۔
ساجد خان کا اسکور صرف 5 رنز رہا۔ تیسرے روز چائے کے وقفے تک پاکستان کا اسکور 100 رنز تھا اور 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔
چائے کےوقفے کےبعد حسن علی صفر پر رن آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے 36 رنز اسکور کئے۔ شاہین آفریدی 19 رنز بناسکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3 وکٹ حاصل کئے۔ گرین،کمنز اور لائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلے ٹیسٹ کھیلنے والے لیگ اسپنرمچل سیوئپسن نے 2 وکٹ لئے۔ پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے.