کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق، 473 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 313 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 627 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 473 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 939، سندھ میں 5 لاکھ 72 ہزار 297، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 268، بلوچستان میں 35 ہزار 442، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 641، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 859 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 181 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں