دنیا کے امیر ترین شخص نے یوکرین جنگ کے خاتمے کا انوکھا حل پیش کر دیا۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے روسی صدر پیوٹن کو فائٹ کا چیلنج کردیا ہے، ایلون مسک نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یوکرین میں امن سے زیادہ کچھ قیمتی نہیں، جو جیتا یوکرین اس کا۔
انہوں نے روسی صدر کو فائٹ کا چیلنج دیا اور کہا کہ داو پر یوکرین ہو گا۔
I hereby challenge
Владимир Путин
to single combatStakes are Україна
— Elon Musk (@elonmusk) March 14, 2022
ایلون مسک نے پورے پیغام کو روسی زبان میں بھی ٹوئٹ کیا اور کریملن کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ کو ٹیگ بھی کیا۔
یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر بےحد وائرل ہوئی اور لوگوں نے الگ الگ تبصرے کیے، ایک صارف نے روسی صدر اور ایلون مسک کا موازنے کرتے ہوئے ایک خاکہ پیش کیا، اور لکھا کہ یہ چیلنج صرف 10 سیکنڈ کا ہوگا، صارف نے پیوٹن اور ایلون مسک کی عمر اور قد کی پیمائش بھی کی، کہا کہ ایلون مسک قد میں بھی روسی صدر سے بڑے ہیں اور 19 سال چھوٹے ہونے کی وجہ سے جان میں بھی زیادہ ہیں۔
https://twitter.com/jurijfedorov/status/1503333565089652736?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1503333565089652736%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F379301%2F
اس ٹوئٹ پر ایلون مسک نے بھی کمنٹ کیا اور صارف سے متفق ہونے کا اظہار کیا۔
واضح رہے ایلون مسک یوکرین اور روس کے دریان جاری جنگ پر ٹوئٹر اور اپنی کمپنیوں کے ذریعے کافی متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔