پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا خیال ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف جاری کراچی ٹیسٹ کو بچانے کے لیے پاکستان کے پاس بیٹنگ کے وسائل موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم آسٹریلوی بولرش کے سامنے ٹک نہ سکیک اور 53 اوورز میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئ۔
تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 81/1 رنز بنائے ۔
آفریدی نے ایک مقامی نیوز چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ایسے بلے باز ہیں جو کریز پر وقت گزار سکتے ہیں جس کی وجہ سے میں اب بھی مثبت ہوں، اگر ہم اس اننگز سے پہلے ماضی پر نظر ڈالیں تو کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی اچھی ہے۔
سابق لیگ اسپنر نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ اسے بڑا اسکور کرنے کے موقع کے طور پر لیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان کھلاڑیوں کے لیے ہیرو بننے اور اپنا نام بنانے کا ایک اچھا موقع ہے۔
44 سالہ کھلاڑی نے 408 رنز کی زبردست برتری حاصل کرنے کے باوجود پہلی اننگز میں فالو آن نافذ نہ کرنے کے آسٹریلیا کے فیصلے کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے خیال میں وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ پچ مزید خراب ہو اور ساتھ ہی ساتھ اپنے باؤلرز کو بھی آرام دینے کے لیے پاکستان کو دوبارہ بیٹنگ کرنے کو کہا جائے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا۔