ملتان کی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں طلبا کے تشدد سےطالب علم جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق طلبا نےڈنڈوں سے مارکرکلیم اللہ نامی طالب علم کوقتل کردیا، قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس جٹ کوگرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ملزم کا تعلق مظرگڑھ اور مقتول نوجوان کا تعلق ملتان کے نواحی علاقہ بدھلہ سنت سے ہے ،مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب طلبہ تنظیم نے دعویٰ کیا ہےکہ مقتول طالب علم اس کا کارکن ہے اور اسے یونیورسٹی میں منشیات فروشی کے خلاف احتجاج پر نشانہ بنایا گیا ہے۔