نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔
پاکستان کے یوم آزادی پر مودی نے ٹویٹ کیا کہ تقسیم کے درد کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہماری لاکھوں بہنیں اور بھائی بے گھر ہو گئے اور بہت سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہمارے لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد میں14 اگست کو تقسیم ہند کی خوفناکیوں کی یادگار کے طور پر منایا جائے گا۔
انہوں نے ٹوئٹ لیا کہ خدا کرے کہ یہ دن ہمیں سماجی تقسیم ، تفرقہ بازی کے زہر کو دور کرنے، وحدت اور سماجی ہم آہنگی پیدا کرنے کی یاد دلاتا رہے۔