الحمداللّٰہ بیٹی کی صحت بہتر ہورہی ہے، پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ، رومان

قومی کرکٹر رومان رئیس کا 2 سال کی بیٹی روہا کی صحت سے متلعق بیان سامنے آگیا۔

رومان رئیس نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ‘الحمداللّٰہ روہا کی صحت بہتر ہورہی ہے آپ سب کی دعاؤں سے انشااللّٰہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہوجائے گی’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں نے اپنی بیٹی کی خیریت کے لیے پیغامات، خبریں اورآرٹیکلز دیکھے ہیں اور میں اس کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا، یہ واقعی میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت معنی رکھتا ہے، شکریہ’۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل رومان رئیس کی بیٹی پہلی منزل سے گر کر زخمی ہوگئی تھی۔

کرکٹر نے بتایا تھا کہ بیٹی کے سر پر چوٹ اور ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور وہ نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیرعلاج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں