حکومت پنجاب نے صوبے کے28 بڑے شہروں کیلئے ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ کئی دہائیوں کے بعد بالآخر پنجاب کے بڑے شہروں کے ماسٹر پلان بنائے جا رہے ہیں۔
ان شہروں کی مجموعی آبادی تقریباً ساڑھے 6 کروڑ ہے۔ ماسٹر پلان بننےکے بعد شہروں کا بے ہنگم پھیلاؤ رکے گا اورماحول دوست ڈویلپمنٹ ہوگی۔
ماسٹر پلان میں معاشی ترقی، اداروں کے بنیادی ڈھانچے، سیاحت اور ثقافتی ورثے کا تحفظ شامل ہے۔ ٹرانسپورٹ، ہنگامی حالات اور قدرتی آفات سے بچنے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔
عثمان بزدار نے بتایا کہ لاہور میں ‘راوی ریور فرنٹ’ اور’سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ’ منصوبوں پر تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
یومِ آزادی کے موقع پر مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ کئی دہائیوں کےبعد بالآخر پنجاب کے 28 بڑے شہروں کے تفصیلی "Master Plan" بنائے جا رہےہیں، جن کی مجموعی آبادی تقریباً ساڑھے 6 کروڑ ہے
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) August 14, 2021
ماسٹر پلان بننےکے بعد شہروں کا بےہنگم پھیلاؤ رکے گا اور ماحول دوست ڈویلپمنٹ ہوگی pic.twitter.com/PzOehXQ04H