کراچی ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل جاری، آسٹریلیا کی گرفت مضبوط

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔

مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 251 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔

دن کے پہلے سیشن میں پاکستان کے فہیم اشرف نے 38 رنز بنانے والے نیتھن لیون کو بولڈ کیا۔

میچ میں کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے 4 وکٹ کے نقصان پر 332 رنز بنائے ہیں، عثمان خواجہ 155 اور ٹریویس ہیڈ 14 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

گزشتہ روز کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے اہم ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹیسٹ کے پہلے دن پچ بیٹنگ کے لیے سازگار رہی اور بولروں کو زیادہ مدد نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں