پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 178.63 سے کم ہو کر 178.51 روپے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روزاسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مستحکم تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں