ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے میں 7 افراد انتقال کر گئے، 723 نئے مریض

کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 298 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 17 ہزار 512 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 723 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 426، سندھ میں 5 لاکھ 71 ہزار 268، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 857، بلوچستان میں 35 ہزار 427، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 608، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 767 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 159 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں