آئی سی سی نے پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو غیر معیاری قرار دے دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے 5 روزکے دوران پچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بتایا گیا ہے کہ پچ میں باوَنس اورپیس نہ ہونےکے برابرتھا جب کہ سیمرزاوراسپن بالرزکوسپورٹ نہیں ملی۔

آئی سی سی نے پچ سے متعلق رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کر دی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 479 رنز بنائے اور اننگز ڈیکلیئر کردی، جواب میں آسٹریلیا نے 456 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 2 سو سے زائد اسکور کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں