پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 12 مارچ بروز ہفتہ سے شروع ہوگا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی تعلیمی اداروں کے طلباء کو جگہ دے گا اور انہیں دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔
طلباء کے لیے مقررہ راستے بنائے جائیں گے اور مختلف اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو مفت ٹکٹ دیے جائیں گے۔
مزید یہ کہ اسٹیڈیم کے جنرل منیجر نے منظوری حاصل کرنے کے لیے کمشنر کراچی سے رابطہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ امام الحق نے پہلے ٹیسٹ میچ یکی دونوں اننگز میں سنچری بنائی اور ان کے اوپننگ پارٹنر عبداللہ شفیق نے پہلی سنچری بنائی اور اس طرح پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف 24 سالوں میں پہلا ہوم ٹیسٹ منگل کو راولپنڈی میں ڈرا پر ختم ہوا۔